روزبروز اپنی طاقت و توانائی میں اضافہ کرتے رہیں گے؛ رہبر انقلاب اسلامی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i444306-روزبروز_اپنی_طاقت_و_توانائی_میں_اضافہ_کرتے_رہیں_گے_رہبر_انقلاب_اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حالیہ علاقائی دورے کے دوران ایران کےبارے میں امریکی صدر کے بیانات کو امریکی عوام کے لئے باعث شرمساری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ باتیں اس قابل نہیں کہ ان کا جواب دیا جائے۔
(last modified 2025-05-17T07:25:47+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  •  روزبروز اپنی طاقت و توانائی میں اضافہ کرتے رہیں گے؛ رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حالیہ علاقائی دورے کے دوران ایران کےبارے میں امریکی صدر کے بیانات کو امریکی عوام کے لئے باعث شرمساری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ باتیں اس قابل نہیں کہ ان کا جواب دیا جائے۔

سحرنیوز/ایران: شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی طاقت کو صلح و آشتی کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ سراسر جھوٹ ہے۔ امریکی حکومتوں اور حکام نے طاقت کا استعمال غزہ میں قتل عام کے لئے کیا، جہاں ممکن ہو سکا وہاں جنگ کی آگ بھڑکانے اور اپنے آلہ کاروں کی حمایت کرنے کے لئے کیا، انہوں نے کبھی اپنی طاقت کو صلح و آشتی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ آپ نے فرمایا کہ ہم دشمن کو خاطر میں لائے بغیر انشاءاللہ روزبروز اپنی طاقت و توانائی میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی صدر علاقے کے عرب ممالک کو ایک ایسے ماڈل کی تجویز دے رہے ہیں جس کے ساتھ بقول خود ٹرمپ کے، یہ ممالک امریکہ کے بغیر دس دن بھی نہیں ٹِک سکتے اور ان ممالک پر امریکی صدر اپنا یہ ماڈل مسلط کر رہے ہیں، جبکہ یہ ماڈل یقینی طور پر شکست و ناکامی سے دچار ہوگا اور امریکہ کو علاقائی اقوام کے عزم کے مقابلے میں تسلیم ہو کر یہاں سے نکل جانا ہوگا۔