Jun ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کی جوابی کارروائی

ایران کے جوابی حملے میں تل ابیب اور حیفا میں ایران کے میزائل کئی عمارتوں سے ٹکرائے ہيں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کچھ دیر پہلے سیکڑوں میزائل صیہونی حکومت کی فوجی چھاونیوں اور وزارت جنگ کی عمارتوں سے ٹکرائے ۔

خبروں کے مطابق ایران کے میزائلوں نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے علاوہ سیکوریٹی کی وزارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل ابیب سے ٹکرائے اور صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

ایران کی مسلح افواج نے تل ابیب کے علاوہ حیفا کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق تل ابیب کے کم سے کم 7 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور بتایا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق -3 کو یا علی ابن ابی طالب کے کوڈ کے ساتھ شروع کیا گيا ہے۔

ایک اعلی اسرائيلی عہدہ دار نے بتایا ہے کہ ایران نے اسرائيل پر 100 میزائل فائر کئے  ہیں۔

 

 

ٹیگس