-
پاکستان: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں حملہ آور ہلاک، حملہ ناکام
Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۳پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکورٹی فورسز کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر آج دہشت گردانہ حملہ ہوا تاہم فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا۔
-
روس کے ہائپر سونک ایٹمی میزائل بیلاروس میں تعینات کر دیے گئے
Dec ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۰:۱۴بیلاروس کے صدر نے بتایا ہے کہ ان کے ملک میں روس کے ہائپر سونک ایٹمی میزائل تعینات کردیئے گئے ہیں۔
-
اگر امریکی جارحانہ پالیسیوں پر عالمی برادری کا ردِعمل سامنے نہیں آیا تو بین الاقوامی تعلقات میں ایک خطرناک روایت جنم لے گی: ایرانی وزارت خارجہ
Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۴ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا کے خلاف امریکہ کے دھمکی آمیز بیانات اور اقدامات کی، جن میں بحری ناکہ بندی کی دھمکی اور وینزویلا کی قانونی تیل برآمدات کو روکنا شامل ہے، شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
-
ہندوستان: جھارکھنڈ میں ہاتھیوں کا حملہ، 5 افراد ہلاک، بیس گھر تباہ، سیلفی لینے والے سیکورٹی گارڈ کو ہاتھی نے پٹخ پٹخ کر مار ڈالا
Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۳:۰۲ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں ہاتھیوں کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ہاتھیوں نے بیس گھروں کو بھی تباہ کردیا ہے۔
-
پاکستان: ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں یا بچوں کو نشانہ والوں سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں: صدر آصف علی زرداری
Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۳پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں یا بچوں کو نشانہ بنانے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات، مفاہمت اور مصالحت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
-
سوڈان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر ڈرون حملہ، 6 بنگلہ دیشی امن فوجی ہلاک
Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۳سوڈان کے ایک علاقے میں اقوام متحدہ کی عمارت پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں اس کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے، مارے گئے فوجیوں کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے۔
-
سڈنی حملہ اور اس سے منصوبہ بند فائدہ اٹھانے کی کوشش، ایران کا نام بھی لیا جانے لگا، کیا ہے تیاری ؟ پاکستانی شہری کا بھی نام
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۴آسٹریلیا کے سڈنی شہر میں اتوار کے روز یہودی تیوہار حنوکا پر دو مسلح حملہ آوروں کے حملے میں اب تک 12 ہلاکتوں اور متعدد زخمیوں کی خبر ہے ۔ ۔اس حملے میں حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے، تاہم بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک پاکستانی شہری ہے۔
-
آسٹریلیا: سڈنی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۲اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کی ایک تقریب میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
اسرائیل کا لبنان پر بڑا وحشیانہ حملہ
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۰اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر توپ خانے سے حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی توپ خانے نے الوزانی کے علاقے اور المجیدیہ کے گرد و نواح پر گولہ باری کی۔
-
روسی وزیر خارجہ: مغرب، یوکرین بحران کو فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوا دے رہا ہے
Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۰روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی ممالک کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب بحران یوکرین کو ھوا دے کر اور اس پر ضرورت سے زیادہ توجہ دے کر فلسطینی عوام کے مسائل و مشکلات اور اس بحران کے انسانی پہلؤوں کو پس پشت ڈال رہا ہے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین کے مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔