ایران ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i445285-ایران_ہر_خطرے_کا_بھرپور_جواب_دینے_کو_تیار_ہے
ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور قومی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔

ایران کی مسلح افواج ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور قومی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کی صورت میں تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

جمہوری ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی فوج پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مستعد ہے، اور اگر صہیونی حکومت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اس کا شدید اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل شکارچی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی تنازع ختم کرنے جیسے لفظ کو کوئی آپشن نہیں سمجھا۔

انہوں نے صہیونی حکومت پر سخت عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت ایران اور دنیا کے لئے کبھی قابل اعتماد نہیں رہی۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی مسلح افواج موجودہ حالات میں پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی نئی صہیونی جارحیت کی صورت میں حملہ آوروں کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو تباہ کن ہوگا۔