ایران کے وزیر دفاع کا دورہ متحدہ عرب امارات
Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اپنے اماراتی ہم منصب کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کی فضائی صنعت کی نمائش میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر عزیز نصیرزادہ ایک اعلی رتبہ وفد لے کر، پیر 17 نومبر کو دبئی پہنچ گئے۔
ایران کے وزیر دفاع اپنے اس دورے میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات اور فضائی صنعت کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کریں گے۔
ان کا یہ دورہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ڈپلومیسی کے دائرے میں، علاقائی تعاون کی تقویت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے انجام پایا ہے۔