Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛کانگریس کی جاسب سے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے استعفی کا مطالبہ

کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید اورانکے مرکزی وزیر سےاستعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان  ایپسٹین فائلز‘ معاملہ پر کانگریس لگاتار مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو ہدف تنقید بنا رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری کے جوابی حملوں اور ان کے بیانات کو سامنے رکھ کر کانگریس کے سرکردہ لیڈران ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کئی بار کر چکے ہیں۔ پون کھیڑا نے کہا کہ ’’گزشتہ کچھ وقت سے ایپسٹین فائلز کو لے کر پوری دنیا میں بحث جاری ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس معاملہ میں 7 ممالک کے لیڈران نے استعفے دیے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ نریندر مودی اور ہردیپ سنگھ پوری کا نام بھی اس میں شامل ہے پون کھیڑا نے مزید کہا کہ ’’ہم سوچ رہے تھے اس ملک کی حکومت کو ایک ’مائی کا لال‘ چلا رہا تھا، جبکہ سچائی یہ ہے کہ امریکہ میں بیٹھا ’ایک دلال‘ چلا رہا تھا

 

ٹیگس