کسی دباؤ میں آکراپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گی: فرانچسکا آلبانیز
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں آکراپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گی-
سحرنیوز/دنیا: فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا آلبانیز نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ دباؤ میں اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گی کہا کہ مغربی حکومتیں جو اسرائیل کی نسل کشی کی مذمت نہیں کرتیں، انہیں قانونی طور پر میرا پیچھا کرنے کے بجائے اس نسل کشی کو روکنے کے بارے میں کوشش کرنی چاہئے-
فرانچسکا آلبانیز نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ وہ ممالک جو خود بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نسل کشی کی مذمت نہیں کرتے، انہیں مجھے سبق سکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے خلاف اقدام کرنے کے بجائے صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹوں کےبارے میں بحث کریں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز دوحہ میں منعقدہ الجزیرہ کے سیمینار میں، آلبانیز کی جانب سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی اور صیہونی حکومت کے خلاف دیئے گئے بیانات کے بعد فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے آلبانیز کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔