ویانا ؛ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر تہران، بیجنگ اور ماسکو کے سفیروں کا اجلاس
ایران، روس اور چین کے سفیروں نے جمعے کو ویانا میں ملاقات کی اور تہران کے پرامن ایٹمی پروگرام سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھربین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تہران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے حق کو تسلیم کیا جانا چاہیے
سحرنیوز/دنیا: ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے سوشل نیٹ ورک X پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ چین، ایران اور روس کے مستقل مندوبین نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل پر سہ فریقی مشاورت کی ہے۔
تینوں ممالک کے مندوبین نے اب تک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ کئی بار سہ فریقی بات چیت کے علاوہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ساتھ مشترکہ ملاقات بھی کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھربین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تہران کے پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے حق کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
رافیل گروسی نے یہ بات میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ " 12 روزہ جنگ کے بعد سے، سب کچھ گہرائی سے بدل گیا ہے، لیکن امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنا تکنیکی طور پر اب بھی ممکن ہے؛ اگرچہ یہ انتہائی مشکل ہے۔"
انہوں نے دعویٰ کیا کہ "ایران کا پورا جوہری منظر نامہ بنیادی طور پر تبدیل ہو چکا ہے شاید صلاحیتوں کے لحاظ سے اتنا زیادہ نہیں، لیکن اصل فزیکل انفراسٹرکچر کے لحاظ سے، جو بنیادی طور پر اب موجود نہیں ہے یا اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ مغرب کے سیاسی دباؤ اور بے بنیاد الزامات کی زد میں رہا ہے۔ جے سی پی او اے سے پہلے، مغربی ممالک نے اس مسئلے کو بہانہ بنا کر ایران کے خلاف پابندیوں اور فوجی دھمکیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی، لیکن 2015 میں "ممکنہ ملٹری ڈائمینشنز" (PMD) کیس کی بندش نے یہ عذر ختم کردیا تھا۔
جے سی پی او اے پر دستخط کرنے کے بعد ایران نے اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کی لیکن امریکہ یکطرفہ طور پر 2018 میں معاہدے سے نکل گیا اور یورپ بھی اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہا۔ 2017 میں JCPOA کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات بھی مغرب کے تاخیری حربوں اور ضرورت سے زیادہ مطالبات کی وجہ سے ناکام ہو گئے۔
اس کے باوجود، ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) اور جامع حفاظتی معاہدے سیف گارڈ کے مطابق IAEAکے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رکھا ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ایک پائیدار اور قابل اعتماد معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ ایسا معاہدہ جس میں پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاملے کو مستقل میں ایک بہانے کے طور پر استعمال نہ کرنے کی ضمانت دی گئي ہو۔