Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • حکومت رابطہ کرے یا نہ کرے دھرنا جاری رہے گا:پاکستان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا بیان

اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت رابطہ کرے یا نہ کرے دھرنا جاری رہے گا، ہم یہاں بیٹھیں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم یہاں بیٹھیں گے، ہم دھمکیاں دینے والے لوگ نہیں ہیں، اس پارلیمنٹ کی آزادی کے لیے ہم کسی حد تک بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں تو کیا اتنی بڑی تعداد میں ضمنی انتخاب ہو سکے گا۔محمود اچکزئی نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

 

 

در این اثنا پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کو روک لیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس حوالے سے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں۔پارلیمان کے دروازوں پر تالے اور ایوان کی بے توقیری دیکھ کر افسوس ہوا۔

 

ٹیگس