اسپیکر ڈاکٹر قالیباف باکو کے لیے روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453220-اسپیکر_ڈاکٹر_قالیباف_باکو_کے_لیے_روانہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہوگئے
(last modified 2026-06-24T06:03:50+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۲۶ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • اسپیکر ڈاکٹر قالیباف باکو کے لیے روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہوگئے

سحرنیوز/ایران: ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کے چھبیسویں اجلاس میں شرکت کے لئے، باکو روانہ ہوگئے۔

  انھوں نے باکو روانگی سے قبل تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ ایک برس میں ایران پر دو بڑی جنگیں مسلط کی گئیں اور خاص طور پر جنگ رمضان نے علاقے کو زیادہ متاثر کیا ہے، بنابریں اجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا اور اسپیکروں سے ملاقاتوں میں بھی اس حوالے سے گفتگو ہوگی۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ جنگ رمضان کے بعد علاقے کے حالات بدل گئے ہیں اور اب اس علاقے کو دوسرے نقطہ نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں بعض ملکوں کا خیال تھا کہ جو ممالک یہاں سے ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، وہ اس خطے میں سلامتی قائم کرسکتے ہیں لیکن جنگ رمضان کے بعد ثابت ہوگیا کہ وہ ممالک نہ صرف یہ کہ اس علاقے میں سلامتی برقرار نہیں کرسکتے بلکہ خود بدامنی کی جڑ ہیں۔ بنابرین اب علاقے کو اس نقطہ نگاہ س دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel