آبنائے ہرمز کی مشترکہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہوئی : کاظم غریب آبادی
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کی مشترکہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی خبردی ہے
سحرنیوز/ایران: آئی آر بی کے مطابق ایران کے قانونی اور بین الاقوامی امور میں نائب وزير خارجہ کاظم غریب آبادی نے پیر 29 جون کو سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنے سفر عمان کی خبردی ۔
انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " دورہ مسقط میں آبنائے ہرمز کی مشترکہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہوئی جس میں عمان کی طرف سے خارجہ امور کے وزیر مملکت عبدالعزیز الہنائی نے شرکت کی۔
کاظم غریب آبادی نے لکھا ہے کہ " آبنائے ہرمز سے متعلق موجودہ مسائل اوراسلام آباد مفاہمتی یادداشت نیز ساحلی ملکوں کے حقوق اور رٹ کی بنیاد پر، آبنائے ہرمز کے مستقبل کے منیجمنٹ اورکنٹرول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel