جہازرانی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ایران کی قدردانی
جہازرانی کی بین الاقوامی تنظیم ائی ایم او کی کونسل نے بحیرہ روم میں 73 افراد کی جان بچانے کے آپریشن پر ایران کے جہاز نگار اور اس کے عملے کی خصوصی قدردانی کی ہے
سحرنیوز/ایران: جہازرانی کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایم او کی کونسل کے ایک سو سینتیسویں اجلاس میں ایران کے جہاز نگار اور اس کے عملے کی خصوصیت کے ساتھ تعریف کی گئی ہے اور اس قدردنی کا اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ میں خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ایران ،کویت اور پولینڈ سے تعلق رکھنے والے چار بحری جہازوں کو قابل تعریف و ستائش قرار دیا ہے۔
ارنا کے مطابق ایران کے نگار بحری جہاز نے 7 جولائی 2025 کو قاہرہ ریسکیو کوآپریشن سینٹر کا پیغام ملنے کے بعد، یک مسافر بحری جہاز کے مسافرین کو جو مصیبت میں پھنس گیا تھا، نجات دلانے کے لئے بحیرہ احمر میں اپنا راستہ تبدیل کردیا۔
ایران کے نگار بحری جہاز نے مسافر جہاز کی پوزیشن کا پتہ لگا کر ریسکیو آپریشن انجام دیا اور اس کے سبھی 73 مسافرین کو بچالیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس ریسکیو آپریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت سمندر کے حالات سخت طوفانی تھے۔
ایران کے نگار بحری جہاز نے ان سخت طوفانی حالات میں مسافر بحری جہاز کے سبھی مسافرین کو بچا کران میں سے چند افراد کو جو معمولی زخمی ہوگئے تھے، طبی امداد فراہم کی اور قاہرہ ریسکیو کوآپریشن سینٹر کو آپریشن کی کامیابی کی اطلاع دی اور جن لوگوں کو بچایا گیا تھا، ان کی منتقلی کے لئے ضروری ہم آہنگی کی غرض سےپورٹ سعید گیا۔
جہازرانی کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایم او کونسل کے اجلاس میں ایک قرار داد پاس کرکے ایران کے بحری جہاز نگار کے اس انسان دوستانہ اقدام کو سمندر میں انسانوں کی جان کی حفاظت میں شجاعت اور پیشہ ورانہ سجاعت کا نمونہ قرار دے کرقابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔