Aug ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب اب تھکادینے والی جنگ میں داخل ہو گیا

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کو تھکا دینے والی جنگ میں داخل ہونے پر مجبور کر دیا۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیر شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ منگل کو اسپٹنیک نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور انصار اللہ نے اپنی نئی اسٹریٹیجی سے سعودی عرب کو طولانی اور تھکا دینے والی جنگ میں داخل ہونے پر مجبور کر دیا۔ بریگیڈیر لقمان نے یمن کے بعض جنوبی علاقوں سے یمنی فوج کے پیچھے ہٹنے کے بارے میں کہا کہ یمنی فوج نے جنوبی علاقوں کے بعض حکام اور قبائل کے ساتھ سمجھوتے کے بعد ہی پسپائی اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے قبائل نے خود ہی اپنے علاقوں کی سیکورٹی سنبھالنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ یمنی فوج کے ترجمان نے سابق اور مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں کی جانب سے صنعا پرحملوں کے دعوؤں کے بارے میں کہا کہ یہ کام ان کے لئے آسان نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج نے صنعا کے دفاع کے لئے تمام ممکنہ طریقوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور وہ، انصار اللہ نیز قبائلی فورسز کے ساتھ مل کر چاروں طرف سے صنعا، اس کے اطراف نیز ملک کے شمالی علاقوں کا دفاع کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔