Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • یمن کے رہبر انقلاب کا انتباہ: اسلام دشمن قوتوں نے سافٹ وار شروع کر رکهی ہے

رہبر انقلاب یمن نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کے دشمنوں نے سافٹ وار شروع کر رکھی ہے جس کا مقابلہ کرنا پوری اسلامی اور عرب دنیا کی ذمہ داری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سید عبدالملک الحوثی نے استقبال ماہ رمضان کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نرم جنگ کے ذریعے رب العزت اور دین اسلام کے ساتھ امت اسلامیہ کے تعلق کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا: "تمام عرب اور اسلامی ممالک کی صورتحال انتہائي افسوسناک ہے اور انہیں لاتعداد مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض حکومتوں نے ملت اسلامیہ کی حفاظت اور جہاد فی سبیل اللہ جیسے عظیم فریضے کو اپنی ترجیحات سے نکال دیا ہے۔  

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امت مسلمہ کو اس وقت امریکہ ،اسرائيل اور برطانیہ سے کینہ پرور دشمنوں اور ان کے حامیوں کا سامنا ہے۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اسرائیلی دشمن فلسطین، لبنان اور شام کے عوام کے خلاف ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور کوئي اسے لگام دینے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے اور اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام کی ریلیاں اہم تھیں۔

ٹیگس