برطانیہ میں فلسطین ایکشن کی بڑی قانونی کامیابی، ہائیکورٹ نے دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i452281-برطانیہ_میں_فلسطین_ایکشن_کی_بڑی_قانونی_کامیابی_ہائیکورٹ_نے_دہشتگرد_قرار_دینے_کا_فیصلہ_کالعدم_کر_دیا
برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشتگرد قرار دیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا۔
(last modified 2026-02-13T13:54:00+00:00 )
Feb ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں فلسطین ایکشن کی بڑی قانونی کامیابی، ہائیکورٹ نے دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کر دیا

برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشتگرد قرار دیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا۔

سحرنیوز/دنیا:    رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کے ارکان پر آکسفورڈ میں رائل ایئر فورس کے طیاروں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، جس کے بعد فلسطین ایکشن کو دہشتگرد قرار دیا گیا تھا۔

تین سینئر ججز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فلسطین ایکشن کی سرگرمیاں ایسی نہیں کہ اسے دہشتگرد قرار دیا جائے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے مزید آرڈر تک فلسطین ایکشن پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel