Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایرانی مندوب کا مطالبہ: اسرائیل شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزیاں بند کرے

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل مندوب "امیر سعید ایروانی" نے تاکید کی: "اسرائیلی حکومت 1974 کے معاہدے سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے  مشرق وسطیٰ اور شام کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا شامی علاقوں پر مسلسل قبضہ اور مقبوضہ گولان سمیت شامی علاقوں میں اس کی فوجی سرگرمیاں خطے کے امن اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ایرانی مندوب نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا تہران شام کی خودمختاری، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہ ایران ایک مستحکم، متحد، دہشت گردی، بیرونی قبضے اور مداخلت  سے  پاک شام کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگس