Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے ساتھ عالمی طاقتیں مذاق کر رہی ہیں: فضل الرحمان کی حافظ نعیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آج اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سحرنیوز/پاکستان:  امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کی تصدیق کی۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 19فروری کو غزہ امن بورڈ کا اجلاس ہونے جارہا ہے، 70ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کا خون بہایا گیا ہے، فلسطینیوں کے ساتھ عالمی قوتیں مذاق کر رہی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر عوامی تحریک چلائیں گے، ہم چاروں صوبوں میں جائیں گے، جے یوآئی نے 12 تاریخ کو مردان میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے بھی کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنائے۔

ٹیگس