طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کا اعلان
Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
-
طالبان کے نئے سرغنہ ملا اختر منصور
طالبان گروہ کے ساتھ افغان حکومت کے امن مذاکرات رواں مہینے میں دوبارہ شروع ہوں گے-
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے نئے سرغنہ ملا اختر منصور نے ایک بیان میں اس گروہ اور افغان حکومت کے درمیان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں امن مذاکرات کے آغاز کی خبر دی ہے- اس سے قبل حکومت افغانستان نے چین اور پاکستان سے کہا تھا کہ وہ امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے مقصد سے طالبان کو راضی کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں-طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پاکستان میں جولائی میں انجام پایا تھا لیکن دوسرا دور طالبان گروہ کے سابق سرغنہ ملا عمر کی موت کی خبر شائع ہونے کے بعد التوا میں پڑ گیا تھا-
افغان حکام کا کہناہے کہ اگر پاکستان، افغانستان میں دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کردے تو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے-
یہ ایسے میں ہے کہ پاکستان، حکومت افغانستان کے اس الزام کو مسترد کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہا ہے تاہم اسلام آباد نے بارہا اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
ٹیگس