یمنی عوام کو فریضہ حج سے محروم کئے جانے کی مذمت
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
-
یمنی عوام کو فریضہ حج سے محروم کئے جانے کی مذمت
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے یمنی عوام کو فریضہ حج سے محروم کرنے سے متعلق سعودی عرب کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے-
یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں عیدالضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمنی عوام کو فریضہ حج سے محروم کرنے سے متعلق سعودی عرب کا اقدام،انسانی، اخلاقی، دینی اور اسلامی اقدار کے منافی ہے جو سعودی حکومت کی جانب سے یمنی عوام کے محاصرے کے دائرے میں انجام پایا ہے-انھوں نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جانب سے تمام اخلاقی و انسانی اقدار کی پامالی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس غیر انسانی اقدام کی شدید مذمت کی-محمد علی الحوثی نے کہا کہ آل سعود حکومت کی جانب سے یمنی عوام کو فریضہ حج سے، ایسی حالت میں محروم رکھا گیا ہے کہ حرم الہی، خدا کے تمام بندوں سے متعلق ہے-
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت دیگر ملکوں کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرکے علاقے میں بدامنی کا باعث بنی ہوئی ہے-ی
من کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی استقامت کی قدردانی کی-
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت، یمن کو جنگ کی آگ میں جھونک کر علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے مقاصد پورے کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اسے یہ جان لینا چاہئے کہ یمنی عوام، اپنی استقامت اور حریت پسندی بدولت یمن میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے-
ٹیگس