عراق: دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198633-عراق_دہشت_گرد_گروہ_داعش_کے_دسیوں_عناصر_ہلاک
عراق کی فوج نے ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں آپریشن کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • عراق: دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک
    عراق: دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک

عراق کی فوج نے ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں آپریشن کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

عراق کی براثا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
جس میں اس دہشت گرد گروہ کے دسیوں عناصر ہلاک ہو گئے۔
عراق کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اس گروہ کا ایک سرغنہ بھی ہلاک ہوا ہے جو صوبہ نینوا کے شہر تلعفر میں ایزدی خواتین کی فروخت اور تقسیم کے کام پر مامور تھا۔
دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مغربی عراق میں واقع صوبہ الانبار کے تین مقامات پر کارروائی کر کے دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم پچاس عناصر کو ہلاک کر دیا ہے اور ان کے بہت سے بموں اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔