یمن میں بحران پر انتباہ
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
-
یمن میں بحران پر انتباہ
عالمی ادارہ صحت نے یمن میں حفظان صحت کے حوالے سے جاری بحران پر سخت خبردار کیا ہے-
الوحدوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے احمد شدول نے جمعے کے روز ایک بیان میں یمن میں حفظان صحت کے حوالے سے جاری بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد لوگ بیمار ہیں کہ جن کا علاج معالجہ نہیں ہو پا رہا ہے-عالمی ادارہ صحت کے نمائندے احمد شدول نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں بیشتر طبی مراکز کی سرگرمیاں بند ہیں اور اس ملک کے عوام کو دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلّت کا سامنا ہے-
انھوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے یمن کو دو سو ٹن طبی امداد اور سات سو پینتالیس ہزار لیٹر ایندھن فراہم کیا ہے۔
ٹیگس