بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198681-بحرین_میں_آل_خلیفہ_حکومت_کے_خلاف_احتجاجی_مظاہرے_جاری
بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف  احتجاجی مظاہرے جاری
    بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری

بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بحرینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے چودہ فروری کے انقلابی جوانوں کے اتحاد کی اپیل پر جمعے کے روز بھی بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ السہلہ الجنوبیّہ، الدّیہ، المعامیر اور کرباباد میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے، جن میں شہدائے بحرین کے لواحقین بھی شامل تھے، اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز لے رکھے تھے، کہ جن پر بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی مخالفت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے ملک میں سیاسی اصلاحات، جمہوریت اور سماجی انصاف کی برقراری اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرینی مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے، حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔