سعودی عرب کے وزیر حج کو برطرف کر دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198726-سعودی_عرب_کے_وزیر_حج_کو_برطرف_کر_دیا_گیا
سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے ملک کے وزیر حج اور اس وزارت کے پانچ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے وزیر حج کو برطرف کر دیا گیا
    سعودی عرب کے وزیر حج کو برطرف کر دیا گیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے ملک کے وزیر حج اور اس وزارت کے پانچ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔

الوفد ویب سائٹ کے حوالے سے العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منی کے حادثے کے بعد کہ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں حجاج کرام جاں بحق ہوگئے، سعودی عرب کے وزیر حج اور اس وزارت خانے کے پانچ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔
سعودی فرمانروا کی جانب سے یہ اقدام ایسی صورت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے منی کے خونریز واقعے کا ذمہ دار حجاج کرام کو قرار دیتے ہوئے حج انتظامیہ کے اراکین کی قدردانی کی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی حکام کی بدانتظامی کے نتیجے میں سرزمین وحی پر ایک اور خونریز واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں حجاج کرام جاں بحق ہو گئے۔