دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار داعش گروہ: ترک حکومت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199363-دہشت_گردانہ_حملے_کا_ذمہ_دار_داعش_گروہ_ترک_حکومت
ترکی کی حکومت نے دس اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار داعش کو قر ار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار داعش گروہ: ترک حکومت
    دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار داعش گروہ: ترک حکومت

ترکی کی حکومت نے دس اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار داعش کو قر ار دیا ہے۔

انقرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ دس اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث مزید دو افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ترکی کے حکام نے بتایا ہے کہ ان دونوں افراد کا تعلق داعش گروہ سے ہے اور وہ شام میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دس اکتوبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں اب تک دس افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ دس اکتوبر کو انقرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب عوام کے ایک پر امن مظاہرے کے دوران دو خودکش دھماکوں میں سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔