Oct ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • مالدیپ کے نائب صدر کی گرفتاری
    مالدیپ کے نائب صدر کی گرفتاری

مالدیپ کے نائب صدر کی گرفتاری

مالدیپ کے صدر عبدالقیوم کی کشتی میں دھماکے کے الزام میں نائب صدر احمد ادیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مالدیپ کی پولیس کے ترجمان اسماعیل علی نے بتایا ہے کہ احمد ادیب کو سنیچر کے دن، چین کے سرکاری دورے سے واپسی پر ایئر پورٹ ہر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ مالدیپ کی پولیس کے میڈیا سیل کے حوالے سے ایک اور رپوررٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائب صدر احمد ادیب کو گرفتار کرکے دھونی دھو جزیرے کی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مالدیپ کے نائـب صدر احمد ادیب نے صدر عبدالقیوم کی کشتی میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے۔یاد رہے کہ اٹھائیس ستمبر کو مالدیپ کے صدر عبدالقیوم کی کشتی میں دھماکہ ہوگیا تھا۔ اس دھماکے میں صدر عبدالقیوم محفوظ رہے لیکن ان کی اہلیہ اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس