افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199990-افغانستان_امریکی_ڈرون_حملے_میں_تین_افراد_جاں_بحق
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم تین افراد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق
    افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم تین افراد مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے جمعرات کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے علاقے نازیان کو نشانہ بنایا۔ امریکی طیاروں کے اس حملے میں کم سے کم تین افراد مارے گئے اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تئیس اکتوبر کو بھی نازیان علاقے پر اسی طرح کا حملہ ہوا تھا جس میں کم سے کم سولہ افراد مارے گئے تھے۔


ادھر افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ صوبہ پکتیا کے پولیس سربراہ زلمی اوریاخیل نے بتایا کہ جمعرات کو صوبے کے سید کرم شہر میں سڑک کے کنارے بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار مارے گئے اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ زلمی اوریا خیل نے بتایا کہ بم دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ سے گزر رہی تھی۔


ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ افغان حکام عام طور سے طالبان کو اس طرح کے دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔