ایرانی عوام کے خلاف امریکی وحشیانہ جرائم میں ایک اور اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456014-ایرانی_عوام_کے_خلاف_امریکی_وحشیانہ_جرائم_میں_ایک_اور_اضافہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیریک میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی ہے۔
(last modified 2026-09-02T09:36:00+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کے خلاف امریکی وحشیانہ جرائم میں ایک اور اضافہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیریک میں رہائشی مکان پر حملے کے بعد امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعلی بقائی نے جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی بابت اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس حملے سے ایرانی عوام کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی۔

اسماعیل بقائی نے بدھ دو ستمبر کی صبح ایکس پر اپنے پیغام میں، منگل کی رات کی وحشیانہ امریکی جارحیت کے بارے میں لکھا ہے کہ اس انسانیت سوز حملے سے، ایرانی عوام کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست کامل تر ہوگئی۔

 انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ رات امریکہ نے سیریک کے ایک رہائشی مکان پر ایسی حالت میں حملہ کیا کہ لوگ وہاں شادی کا جشن منا رہے تھے۔

اس امریکی حملے میں کم سے کم 5 عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel