Nov ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • شام کے صدر بشار اسد- آرکائیو فوٹو
    شام کے صدر بشار اسد- آرکائیو فوٹو

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو مغرب نے ہی جنم دیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے اٹلی کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو وجود بخشنے والا ملک، شام نہیں ہے بلکہ یہ مغربی ممالک ہیں جنھوں نے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو جنم دیا ہے۔

انھوں نے مختلف طریقوں سے ترکی، سعودی عرب، قطر اور بعض مغربی ملکوں کی جانب سے دہشت گردوں کی جاری حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں، شام میں شروع نہیں ہوئی ہیں بلکہ یہ گروہ، اس سے قبل افغانستان اور عراق میں موجود رہا ہے۔
شام کے صدر نے اقتدار میں باقی رہنے اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا ہو جانے کے بعد شام میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے اور شام کے اقتدار سے کسی کو ہٹانے اور اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کو حاصل ہوگا۔

ٹیگس