ہندوستان ؛ ٹریڈ یونینوں نے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا
آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ اس بار بلائی گئی ہڑتال میں کم از کم تیس کروڑ مزدور حصہ لیں گے
سحرنیوز/ہندوستان: ٹریڈ یونینوں نے مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کی جنرل سکریٹری امرجیت کور نے روزنامہ نگاروں کو بتایا ہے تقریباً تمام ریاستوں میں مزدوروں، کسانوں اور عام لوگوں کے درمیان تمام شعبوں، سرکاری، عوامی اور پبلک سیکٹر کے اداروں، صنعتی علاقوں، دیہی اور شہری ہندوستان میں مزدوروں، کسانوں اورعام لوگوں کے درمیان بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی ہیں۔ کئی مقامات پرطلبہ اور نوجوانوں کے گروپ ان مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ عام شہری ہڑتال کے مطالبات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔
یونائیٹڈ فرنٹ آف ایگریکلچرل لیبر یونین بھی اس مہم کا حصہ ہے، جو ہڑتال میں شامل ہورہی ہے جس میں منریگا کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹریڈ یونینوں کے گروپ نے نو جنوری کو مرکزی حکومت کی ’مزدور مخالف، کسان مخالف اورملک مخالف کارپوریٹ نواز پالیسیوں‘ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔
اس سے پہلے ہوئے دھرنے اور مظاہرے میں تقریباً پچیس کروڑ مزدوروں نے حصہ لیا تھا۔