طالبان نے صوبہ بدخشان کے ایک اور شہر پر قبضہ کرلیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i200794-طالبان_نے_صوبہ_بدخشان_کے_ایک_اور_شہر_پر_قبضہ_کرلیا
افغان طالبان نے صوبہ بدخشان کے ایک اور شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • طالبان نے صوبہ بدخشان کے ایک اور شہر پر قبضہ کرلیا
    طالبان نے صوبہ بدخشان کے ایک اور شہر پر قبضہ کرلیا

افغان طالبان نے صوبہ بدخشان کے ایک اور شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔


افغانستان کی وزارت دفاع نے صوبہ بدخشاں کے شہر یمگان پر طالبان کا قبضہ ہوجانے کی تصدیق کردی ہے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ فوج نے یمگان شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں سے طالبان کو باہر نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمگان شہر پر قبضے میں غیر ملکی عناصر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایک سال میں یہ تیسری بار ہے جب طالبان نے یمگان شہر پر قبضہ کیا ہے۔

یمگان سے پہلے، صوبہ بدخشا کے شہر وردوج پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا تھا۔ پچھلے چند روز کے دوران صوبے کے دو دیگر شہروں بہارک اور شہدا میں بھی طالبان اور افغان سیکوٹی فورس کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ملتی رہی ہیں۔