انصاراللہ کی جانب سے بدرالدین الحوثی کے مارے جانے کی تردید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i201252-انصاراللہ_کی_جانب_سے_بدرالدین_الحوثی_کے_مارے_جانے_کی_تردید
یمن کی تحریک انصاراللہ کےترجمان نے بعض میڈیا ذرائع میں سعودی حملوں میں تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبر کی تردید کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام
    تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام

یمن کی تحریک انصاراللہ کےترجمان نے بعض میڈیا ذرائع میں سعودی حملوں میں تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبر کی تردید کی ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے، سعودی چینل "العربیہ" میں تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی بدر الدین الحوثی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبر شائع ہونے کے بعد کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں شائع کرنا، متعصب اور جانبدار ذرائع ابلاغ کی تشہیراتی مہم کا حصہ ہے-

واضح رہے کہ سعودی چینل العربیہ نے اتوار کو یہ دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی کے بھائی بدر الدین الحوثی، سعودی عرب کے سرحدی علاقے آل صیفی میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملے میں مارے گئے ہیں-