عراق: رمادی شہر کے کئی علاقوں پر عراقی فوج کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i202248-عراق_رمادی_شہر_کے_کئی_علاقوں_پر_عراقی_فوج_کا_کنٹرول
عراقی فوج نے رمادی شہر کی عمارتوں پر اس ملک کا پرچم لہرا دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
  • عراقی فوجیوں نے اپنے ملک کا پرچم رمادی شہر کی عمارتوں پر لہرا دیا ہے۔
    عراقی فوجیوں نے اپنے ملک کا پرچم رمادی شہر کی عمارتوں پر لہرا دیا ہے۔

عراقی فوج نے رمادی شہر کی عمارتوں پر اس ملک کا پرچم لہرا دیا ہے۔

فرانس کے ٹی وی چینل چوبیس کی رپورٹ کے مطابق بغداد سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رمادی شہر کی سڑکوں پر عراقی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی کے بعد عراقی فوجیوں نے اپنے ملک کا پرچم اس شہر کی عمارتوں پر لہرا دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں نے منگل کے روز فضائیہ کی مدد سے کئی اطراف سے رمادی شہر پر حملہ کیا اور اس شہر کے اہم علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد رہائشی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی شروع کی۔

فرانس کے چینل چوبیس نے اسی طرح عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے رمادی شہر میں داخل ہونے کی تصاویر بھی نشر کیں۔

رمادی پر داعش کے دہشت گردوں نے سات ماہ پہلے قبضہ کر لیا تھا۔