ترکی میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک کئی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i204240-ترکی_میں_جھڑپیں_ایک_شخص_ہلاک_کئی_زخمی
ترکی کے جنوب مشرقی صوبے شیرناک میں مسلح جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • ترکی میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک کئی زخمی

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے شیرناک میں مسلح جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترکی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دو ہزار سولہ کے آغاز کے ساتھ ہی صوبہ شیرناک کے شہر جیزرہ میں پی کے کے اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے- رپورٹوں کے مطابق دو ہزار سولہ کے آغاز کے ساتھ ہی صوبہ دیار بکر کے شہر سور میں بھی،پی کے کے اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے-

واضح رہے کہ صوبہ شیرناک کے شہروں جیزرہ اور سیلوپی، نیز صوبہ دیار بکر کے شہر سور میں گذشتہ کئی ہفتے سے جھڑپیں جاری ہیں اور اس علاقے کے بہت سے شہری اور باشندے، دوسرے شہروں کی طرف مہاجرت کر رہے ہیں-