یمن کے ایک تاریخی شہر پر سعودی لڑاکا طیاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i211825-یمن_کے_ایک_تاریخی_شہر_پر_سعودی_لڑاکا_طیاروں_کا_حملہ
سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنے جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے شمالی یمن کے ایک تاریخی اور قدیمی شہر شبام کوکبان پر بمبار کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملوں کے آغاز سے اب تک، اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات اور تاریخی مقامات کو تباہ کردیا ہے-
    سعودی عرب نے یمن پر اپنے حملوں کے آغاز سے اب تک، اس ملک کی بہت سی بنیادی تنصیبات اور تاریخی مقامات کو تباہ کردیا ہے-

سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنے جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے شمالی یمن کے ایک تاریخی اور قدیمی شہر شبام کوکبان پر بمبار کی ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے اب تک یمن کے خلاف جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے یمن کی بہت سی بنیادی تنصیبات اور تاریخی مقامات کو تباہ کردیا ہے- اس سے قبل بھی سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مرکز میں مآرب کے تاریخی ڈیم پر بمباری کی تھی - اسی طرح سعودی جارح طیاروں نے صوبہ الحدیدہ میں وادی سردد علاقے پر بمباری کی جس میں چار یمنی شہری شہید ہوگئے-

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز اور صنعا کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کی ہے اور تعز میں "ذباب" اور صنعا میں "وادی الملح" اور "التباب" کے علاقے عنقریب ہی آزاد کرالئے جائیں گے- سعودی عرب کی پولیس اور وزارت داخلہ نے بھی پیر کے روز یمن سے ملحقہ سرحد پر اپنے ایک فوجی افسر اور ایک سرحدی محافظ کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے-