شام میں زمینی کارروائی میں شرکت نہیں کریں گے- بحرین
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحرین شام میں کسی طرح کی زمینی کاروائی میں شرکت نہیں کرے گا۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ "خالد بن احمد آل خلیفہ" نے کہا ہے کہ بحرین، داعش اور دہشت گرد مخالف اتحاد کا ایک حصہ ضرور ہے اور اس سلسلے میں اپنا رول بھی ادا کر رہا ہے لیکن شام میں زمینی کارروائی کے سلسلے میں ہر ملک اپنے وسائل و ذرائع کی بنیاد پر عمل کرتا ہے اور بحرین اپنی فوج کے شام بھیجے جانے کی کوئی وجہ بھی نہیں سمجھتا-
خالد بن احمد نے بڑی طاقتوں کے کردار کی اہمیت اور خاص طور پر شام کی میدانی تبدیلیوں پر روس کے اثر انداز ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں فوجی کارروائی کے تعلق سے روس اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے- قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں شام میں زمینی کارروائی کے لئے بحرین سمیت کچھ ممالک کی فوجیں، شام بھیجے جانے کی خبر دی تھی -