Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی امیر قطر سے ملاقات ، باہمی علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے امیر قطر سے ملاقات کر کے باہمی علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:     ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر مشاورت کی۔ ان کا یہ دورہ حالیہ دنوں میں علاقائی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کو فروغ دینے کے مقصد سے ہونے والے تفصیلی ملاقاتوں کے تسلسل میں انجام پایا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے دوحہ پہنچنے سے قبل مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور وزیر خارجہ سمیت متعدد اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔ یہ سفر ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کو فروغ دینے کے مقصد سے سفارتی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں انجام پایا ہے

 

ٹیگس