Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کی نکتہ چینی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے

اللولوہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین میں بدستور آزادی بیان ، اجتماعات اور ویب سائٹ پر صارفین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور بعض حکومت مخالف رہنما کہ جن کا شمار سیاسی قیدیوں میں ہوتا ہے، جیل میں بند ہیں- اس تنظیم نے بحرین میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں ایذائیں دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد کو ظالمانہ طور پر جیل میں لمبی سزا دی جا رہی ہے اور ان میں سے آٹھ افراد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دو سو آٹھ افراد کی شہریت سلب کرلی گئی ہے- بحرین میں عوام فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور شاہی حکومت کے خاتمے اور عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر تے چلے آرہے ہیں تاہم بحرینی فوج، ہمیشہ عوام کے پرامن مظاہروں کو کچل دیتی ہے -