بحرین میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش
Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے کہاہے کہ حکومت بحرین ملک میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
العالم ٹیلی ویژن کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر میشل فورسٹ نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، حکومت بحرین لوگوں کی شہریت منسوخ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بحرین، شہریت کی منسوخی کے ذریعے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرکے انہیں مخالفت کی سزا دینا چاہتی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر نے کہا کہ حکومت بحرین ایک جانب اصل باشندوں کی شہریت منسوخ کر رہی تو دوسری جانب بڑ ی تعداد میں غیر ملکیوں کو شہریت عطا کر رہی جس سے آبادی کا تناسب تبدیل ہورہا ہے۔
میشل فورسٹ نے جمیعت وفاق ملی بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان کی مسلسل حراست پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔