شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
شام میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں دیرالزور میں واقع علاقوں التیم اور الثردہ کے مضافات میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ان علاقوں میں شامی فوج نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا محاصرہ بھی کر لیا۔
مشرقی دیرالزور میں واقع قصبے حویجہ صکر میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو بھی حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شہر تدمر کے مغربی علاقے میں بھی شامی فوج نے عوامی رضاکار دستوں کے تعاون سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جہاں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔