Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گرد گروہ داعش کے متعدد کمانڈر ہلاک

شام کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد کمانڈروں سمیت درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

دمشق سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمص کے جنوب مشرق میں فوج اور عوامی رضاکاروں کی ایک مشترکہ کارروائی میں داعش کے درجنوں دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک دہشت گرد سرغنہ بھی شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شام  کے تاریخی شہر پالمیرا  کے مغرب میں الہیال پہاڑیوں کے علاقے میں بھی ایک آپریشن میں داعش کے درجنوں دہشت گرد مارے گئے ۔

لبنان کے المنار ٹی وی نے شمالی شام میں فوج اور حزب اللہ کی گولہ باری اور میزائلی حملوں میں بھی بڑی تعداد میں داعش کے افراد کے مارے جانے کی رپورٹ دی ہے ۔

ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں داعش کے کئی دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں ۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق القلمون کے مختلف علاقوں اور شہر دیر الزور کے جنوب میں واقع السیاقہ ، البانورما اور جبل الثردہ نامی علاقوں میں بھی شامی افواج کے آپریشن میں بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

ٹیگس