شام کے شہر رقہ سے داعش دہشت گرد فرار کرگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217039-شام_کے_شہر_رقہ_سے_داعش_دہشت_گرد_فرار_کرگئے
شمالی شام میں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ تنگ ہونے کے ساتھ ہی، بڑی تعداد میں دہشت گرد اس علاقے سے فرار کرگئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • شام کے شہر رقہ سے داعش دہشت گرد فرار کرگئے

شمالی شام میں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ تنگ ہونے کے ساتھ ہی، بڑی تعداد میں دہشت گرد اس علاقے سے فرار کرگئے ہیں-

روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے افراد ، کہ جنہوں نے شہر رقہ کے عوام کے پاسپورٹ چوری کئے تھے ، شامی فوج کی تازہ ترین کاروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی ان پاسپورٹوں کے ساتھ علاقے سے فرار کر گئے-

کہا جا رہا ہے کہ داعش کے افراد نے یہ پاسپورٹ شام کے شمال مشرق میں رقہ کے باشندوں سے ضبط کئے تھے-

شہر رقہ اب تک شام کے شمال مشرق میں داعش کے افراد کا اہم ترین ٹھکانہ تھا-

شام میں سن دوہزار گیارہ سے، بعض مغربی اور عرب ملکوں کی حمایت سے بدامنی جاری ہے اور گذشتہ پانچ برسوں کے دوران شام میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں-