عراق میں امریکی میرین فوجی داخل ہوگئے
Mar ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۳:۰۴ Asia/Tehran
امریکی فوج نے داعش کے خلاف کارروائی میں مدد کے لئے اپنے میرین فوجی عراق روانہ کئے جانے کی خبر دی ہے-
المیادین کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی میرین فوجیوں کا ایک نیا دستہ عراق کے بعض فوجی اڈوں میں داخل ہوا ہے-
ان ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ان فوجیوں کے عراق میں داخل ہونے سے قبل ، صوبہ الانبار کے شمال مغرب میں مختلف توپخانے تعینات کئے گئے- ان فوجیوں کے پہلے دستے میں دو سو سترہ میرین فوجی شامل ہیں جو تمام ساز و سامان سے لیس ہیں -
باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ان میرین فوجیوں کی تعداد میں، عراقی حکام کی ہم آہنگی سے اضافہ بھی ہوسکتا ہے- یہ فوجی الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں تعینات کئے گئے ہیں-
ٹیگس