یمن: اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ تعز پہنچ گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217687-یمن_اقوام_متحدہ_کا_پہلا_امدادی_قافلہ_تعز_پہنچ_گیا
اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ یمن کے صوبے تعز پہنچ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۳:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن: اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ تعز پہنچ گیا

اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ یمن کے صوبے تعز پہنچ گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ہائی کمشنر یوہانس ون درکلاو نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ادارہ تیرہ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان یمن کے صوبے تعز پہنچانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد بےگھر یمنی افراد یعنی کل بےگھر افراد میں سے ایک چوتھائی افراد صوبہ تعز میں قیام پذیر ہیں، مزید کہا کہ ان کا ادارہ اب تک ان میں سے صرف ساڑھے سات ہزار افراد کو دو علاقوں میں امداد پہنچا سکا ہے۔

یوہانس ون درکلاو نے امید ظاہر کی ہے کہ یمن کے صوبے تعز میں داخل ہونے والے راستے کھلنے سے مستقبل قریب میں بےگھر افراد کو فوری امداد پہنچانے کا امکان فراہم ہو جائے گا۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی پرعمل درآمد دس اپریل سے شروع ہو جائے گا اور اس کے آٹھ روز بعد کویت میں امن مذاکرات کا ایک اور دور ہو گا۔