جنوبی یمن میں تین کار بم دھماکے، بائیس افراد شھید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217996-جنوبی_یمن_میں_تین_کار_بم_دھماکے_بائیس_افراد_شھید
یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر کے سیکورٹی مراکز میں تین کار بم دھماکوں کے نتیجے میں بائیس افراد شھید ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۳:۲۴ Asia/Tehran
  • جنوبی یمن میں تین کار بم دھماکے، بائیس افراد شھید

یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر کے سیکورٹی مراکز میں تین کار بم دھماکوں کے نتیجے میں بائیس افراد شھید ہو گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تین خودکش حملہ آوروں نے جمعہ کی رات بارود سے بھری ہوئی گاڑیوں کے ساتھ خود کو عدن کے علاقوں البریقہ اور الشعب میں سیکورٹی مراکز میں دھماکے سے اڑا لیا۔

ان میں سے دو گاڑیوں سے البریقہ کے علاقے میں اور ایک گاڑی سے الشعب شہر میں دھماکہ کیا گیا۔ ان تین کار بم دھماکوں میں دس عام شہریوں سمیت بائیس افراد شھید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ایک فوجی ذریعے نے المیادین ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ البریقہ کے علاقے میں کار بم دھماکے کے بعد اس علاقے میں متحدہ عرب امارات کی چھاؤنی کے اطراف میں جھڑپ اور فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔