شمالی عراق میں فوج کی کارروائی، دسیوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218008-شمالی_عراق_میں_فوج_کی_کارروائی_دسیوں_دہشت_گرد_ہلاک
عراقی فوج نے صوبہ نینوا کے علاقے القیارہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم پچیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۵:۰۹ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں فوج کی کارروائی، دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے صوبہ نینوا کے علاقے القیارہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم پچیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراقی نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے القیارہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور مارٹر توپوں سے نشانہ بنایا ہے جس کا مقصد موصل شہر کے جنوبی حصے پرعراقی فوج کے حملے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔

عراق کے صوبہ نینوا کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے الفتح آپریشن بدھ کی رات سے شروع کیا گیا جس میں فوج، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ ملیشیا شریک ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ نینوا کا مرکز موصل عراق میں داعش کا سب سے بڑا گڑھ ہے۔