فلسطینی عوام پر صیہونی فوجیوں کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218233-فلسطینی_عوام_پر_صیہونی_فوجیوں_کے_حملے
صیہونی فوجیوں نے فلسطینی عوام کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے غرب اردن کے مغربی کنارے میں واقع الدہیشہ کیمپ پر حملہ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی عوام پر صیہونی فوجیوں کے حملے

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی عوام کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے غرب اردن کے مغربی کنارے میں واقع الدہیشہ کیمپ پر حملہ کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح بیت اللحم کے جنوب میں الدہیشہ کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہ دونوں فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے سے انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے اور اس وقت سے اب تک صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔