یمن کے مفرور حکام کا سعودی عرب سے اخراج
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i219496-یمن_کے_مفرور_حکام_کا_سعودی_عرب_سے_اخراج
سعودی عرب نے یمن کے مفرور حکام کے پہلے گروپ کو ملک سے نکال دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۴:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے مالی بحران کی وجہ سے یمن کے بہت سے مفرور حکام کو ملک سے نکال دیا ہے۔
    سعودی عرب نے مالی بحران کی وجہ سے یمن کے بہت سے مفرور حکام کو ملک سے نکال دیا ہے۔

سعودی عرب نے یمن کے مفرور حکام کے پہلے گروپ کو ملک سے نکال دیا ہے۔

خبر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے مالی بحران کی وجہ سے یمن کے وزرائے پیٹرولیم، توانائی اور منصوبہ بندی اور صوبہ مآرب کے کٹھ پتلی گورنر سمیت مفرور کابینہ کے کئی وزیروں کو سعودی عرب سے نکال دیا ہے۔

آل سعود نے اس سے قبل یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی سے کہا تھا کہ وہ اور یمن کے دیگر مفرور حکام سعودی عرب سے نکل جائیں۔

دوسری جانب اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب جانے والے یمن کے بہت سے مفرور حکام اور زرخرید ایجنٹ، سعودیوں کے برے سلوک سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ دوسرے ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔