Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • شام: ادلب کے نواح میں جبہۃ النصرہ کے کئی دہشت گرد ہلاک

شام کے شمال مغرب میں فوج کی کارروائی میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر ادلب کے نواح میں شامی فوج نے ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

حلب کے مشترکہ آپریشن کے ایک کمانڈر نے بھی اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں حلب اور اس کے مغربی اور جنوبی علاقوں کی آزادی کی کارروائی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور تمام جنگجو فوجی اور خصوصی دستے حلب میں داخل ہو گئے ہیں اور حلب کو دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے بھرپور کارروائی عنقریب شروع ہو جائے گی۔

شامی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے حلب کے جنوب میں واقع وتلہ العیس قصبے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگس