Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی کارروائیوں میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شام میں دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائیوں میں درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

شام سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بدھ کو شام کی فضائیہ نے صوبہ حمص میں تاریخی شہر تدمر کے مضافات میں داعش کے مراکز پر بمباری کی جس میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

شام کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اسی طرح شہر الرقہ کے جنوب مغرب میں بھی داعش کے ٹھکانوں اورالطبقہ ہوائی اڈے کے اطراف میں داعش کے مراکز پر حملہ کر کے اس تکفیری دہشت گرد گروہ کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

اسی کے ساتھ دیر الزور ہوائی اڈے کے محافظین نے دہشت گردوں کی، بموں سے لیس سترہ گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

اس حملے میں درجنوں تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔

شام کی فوج نے اسی طرح شہر دیر الزور کے محلے الصناعہ میں داعش کی ایک گاڑی کو تباہ اور بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ٹیگس