Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں افغان شہریوں نے صوبہ پروان میں امریکی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا۔

خبروں کے مطابق سیکڑوں افغان شہریوں نے صوبہ پروان کے شہر بگرام کی سڑکوں پر مارچ کیا اور امریکہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین عام شہریوں کے گھروں پر امریکی فوج کے حملوں اور چھاپوں کی مذمت میں بھی نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین امریکی فوج کے خود سرانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ادھر بگرام کے پولیس چیف احمد زئی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجیوں نے افغان پولیس کے علم میں لائے بغیر ایک شہری کے گھر کی تلاشی لی ہے جس پرعوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغاستان کے شہر بگرام میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ قائم ہے جس کے خلاف افغان عوم اکثر مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس